نیٹ فلیکس ’دی کراؤن‘ سے متعلق انتباہ جاری کرے کہ وہ حقیقی نہیں، برطانوی حکومت
اس میں کوئی شک نہیں ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو شاندار طریقے سے فلمایا گیا ، تاہم اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے، برطانویوزیرثقافت
منگل 1 دسمبر 2020 22:09
(جاری ہے)
مذکورہ سیریز کے ریلیز ہوتے ہی کئی شائقین نے اسے سیریز کے تمام سیزنز سے بہترین قرار دیا تھا اور دنیا بھر میں اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔تاہم برطانوی حکومت نے سیریز پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’نیٹ فلیکس‘ سیریز کے آغاز میں ہی یہ نوٹ شائع کرے کہ ’دی کراؤن‘ کا چوتھا سیزن بھی حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو شاندار طریقے سے فلمایا گیا ہے، تاہم اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔انہوں نے دلیل دی کہ جن لوگوں نے ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن میں دکھائے گئے واقعات کو آنکھوں سے نہیں دیکھا ہوگا، وہ ویب سیریز میں دکھائے گئے واقعات کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ فلیکس کو بھی دیگر اداروں کی طرح سیزن کے آغاز میں ہی یہ نوٹ دینا چاہیے کہ ’دی کراؤن‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ کہانی فکشن پر مبنی ہے۔برطانوی حکومت اور لیڈی ڈیانا کے بھائی کے مطالبے پر تاحال نیٹ فلیکس نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Moammar Rana
Amna IIyas
Sofía Vergara
Komal Rizvi
Winona Ryder
Nancy Meyers
Sean Young
John Boyega
Iswarya Menon
Janhvi Kapoor
Mena Suvari
Benedict Cumberbatch
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں