عدنان صدیقی کی 80 کی دہائی کے مقبول ڈرامے کی دھن بجانے کی ویڈیو وائرل

مقبولیت کے اعتبار سے ’’تنہائیاں‘‘ ڈرامہ اس وقت کا ’’میرے پاس تم ہو تھا‘‘، اداکار عدنان صدیقی

پیر 7 دسمبر 2020 13:12

عدنان صدیقی کی 80 کی دہائی کے مقبول ڈرامے کی دھن بجانے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) نامور اداکار عدنان صدیقی کی ماضی کے مقبول ڈرامے ’تنہائیاں‘ کی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔رواں سال کے سب سے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت متعدد ڈراموں وفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عدنان صدیقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور آئے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کبھی پیانو تو کبھی فلیوٹ بجانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

عدنان صدیقی اس سے قبل اپنی آواز میں مشہور ملی نغمہ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ گانے کے ساتھ ساتھ ہارمونیم بجاتے ہوئے دکھائی دیے اور اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں جب بھی کوئی موسیقی کا آلہ دیکھتا ہوں تو خود کو روک نہیں پاتا جب کہ پیانو میرا پسندیدہ آلہ ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو کے ذریعے 80 کی دہائی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’تنہائیاں‘ کی دھن بجاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ عدنان صدیقی نے لکھا کہ نئی نسل کو اس بارے میں معلوم نہیں ہوگا لیکن یہ راگ کلاسیک ’تنہائیاں‘ کا سرورق تھا جو 80 کی دہائی میں نشر ہوا تھا، اگر میں یہ کہنے کی آزادی لے سکتا ہوں کہ ، مقبولیت کے اعتبار سے یہ ڈرامہ اس وقت کا ’میرے پاس تم ہو تھا۔اداکار نے مزید کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس وقت کسی پاکستانی نے یہ نہیں دیکھا ہو یا پھر اس ڈرامے کے ساتھ اس کی کوئی یادداشت وابستہ نہ ہو اور میں خود اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتا تھا اور یہ دھن خود میں ہی ایک لیجنڈ تھی۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 13:12:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :