بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے کووڈ ٹیسٹ کرا لیا

جمعرات 10 دسمبر 2020 11:40

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے کووڈ ٹیسٹ کرا لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2020ء) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ۔

(جاری ہے)

اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر خود کا ٹیسٹ کرانے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی کورونا ٹیسٹنگ کی ویڈیو شیئر کی تھی جبکہ پریتی زنٹا کی بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے۔

وقت اشاعت : 10/12/2020 - 11:40:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :