مشہور ریسلر و ہالی ووڈ سٹار راک کی مصروفیات بڑھ گئیں،دو سال تک ریسلنگ رنگ میں نظر نہیں آئینگے

ہفتہ 12 دسمبر 2020 12:12

مشہور ریسلر و ہالی ووڈ سٹار راک کی مصروفیات بڑھ گئیں،دو سال تک ریسلنگ رنگ میں نظر نہیں آئینگے
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) مشہور و معروف امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) جو کہ ریسلنگ اور اداکاری دونوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کے کروڑوں مداح ہر وقت ان کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے دی راک کے مداحوں کو تھوڑا لمبا انتظار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن (دی راک) اگلی2 سال ریسلنگ کرتے ہوئے نظر نہیں آئینگے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ رواں سال کے آخر میں یا اگلے سال راک کے مداح ان کو ریسلنگ رنگ میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایسا کچھ حد تک کنفرم ہوگیا ہے کہ راک آئندہ 2سال تک کسی بھی ریسلنگ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/12/2020 - 12:12:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :