’’گیم آف تھرونز‘‘ کی اداکارہ صوفی ٹرنر فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برس پڑیں

جمعہ 18 دسمبر 2020 12:54

’’گیم آف تھرونز‘‘ کی اداکارہ صوفی ٹرنر فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برس پڑیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2020ء) مشہور ڈرامہ سیریز ’’ گیم آف تھرونز‘‘کی اداکارہ صوفی ٹرنر فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں میں صوفی ٹرنر نے فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب وہ زچگی کے دوران ماسک پہن سکتی ہیں تو آپ لوگ بھی گھر سے باہر جاتے ہوئے یا شاپنگ کے لیے جاتے وقت کیوں نہیں پہن سکتے۔خیال رہے کہ 24 سالہ برطانوی اداکارہ کے ہاں رواں سال 31 جولائی کو ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔صوفی ٹرنر اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں جہاں کورونا سے بچنے کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/12/2020 - 12:54:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :