بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے فیس ماسک نہ پہننے پر عامر خان تنقید کی زد میں آگئے

ہفتہ 9 جنوری 2021 11:49

بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے فیس ماسک نہ پہننے پر عامر خان تنقید کی زد میں آگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ذرا سی بے احتیاطی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے جس کا فی الحال انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔عامر خان کو فیس ماسک کے بغیر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے تنقید میں اضافہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں سامنے آنیوالی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان بغیر ماسک کے بچوں کے ساتھ باہر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔دوسری جانب عامر خان کو اپنے درمیان عام افراد کی طرح کھیلتے دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے۔ آخر میں عامر خان نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 11:49:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :