خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ‘ اداکارہ ہما علی

اسٹیج ڈرامہ میری پہچان کی پہلی بنیاد ہے ،میں اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی

بدھ 13 جنوری 2021 12:31

خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ‘ اداکارہ ہما علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ، البتہ فنکار ضرور زوالی کا شکار ہو جاتے ہیں ، میں نے اپنے کیریئر میں صرف محنت کو شعار بنانا کر عزت اور مقبولیت حاصل کی ہے ،یہ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی منفی چیز پہلے کی طرح آج بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے وہی پسندیدہ فنکار ہے جو اپنے دیئے ہوئے کردار کو بخوبی اس طرح سے ادا کرے جس طرح سے اس کردار کا حق بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رقص کوئی بری چیز نہیں بلکہ اس کو کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے وہی رقص کو اچھا اور برا بناتا ہے جس سے تمام فنکار برادری کی بدنامی ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/01/2021 - 12:31:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :