پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

جمعرات 14 جنوری 2021 16:25

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سادگی سے شادی کرلی تھی۔رز احمد نے بی بی سی 4 کے پوڈکاسٹ شو میں بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، تاہم انہوں نے براہ راست بیوی کا ذکر نہیں کیا۔رز احمد نے میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ غلط ہے کہ انہوں کافی عرصہ قبل شادی کی تھی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے شادی کرلی۔

رز احمد نے بتایا کہ ان کی شادی کو بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا، تاہم انہوں نے شادی کے وقت کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان امریکی شہر نیویارک میں رہتا ہے اور وہ امریکا میں رہنے کے دوران وہاں جاتے رہتے ہیں اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بتایا کہ پاکستانی نڑاد ہولی وڈ اداکار نے بھارتی نڑاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی، جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔اگرچہ رز احمد نے واضح طور پر شادی کا وقت نہیں بتایا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں لاک ڈائون کے دوران سادگی سے شادی کی ہوگی۔رز احمد نے پوڈکاسٹ شو میں بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان نیویارک میں رہتا ہے، تاہم انہوں نے شو میں فاطمہ مرزا کا براہ راست نام نہیں لیا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ مرزا کا تعلق بھی نیویارک سے ہی ہے۔

فاطمہ فرحین مرزا 1991 میں بھارتی نژاد برطانوی و امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں ، رز احمد 1982 میں پاکستانی خاندان کے ہاں لندن میں پیدا ہوئے تھے۔رز احمد اب دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 16:25:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :