باراک اوباما کی پروڈکشن کمپنی محسن حامد کے ناول پر فلم بنائیگی

ہفتہ 6 فروری 2021 22:17

باراک اوباما کی پروڈکشن کمپنی محسن حامد کے ناول پر فلم بنائیگی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2021ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی بنائی گئی پروڈکشن کمپنی ’ہائر گرائونڈ پروڈکشنز‘ پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار محسن حامد کے معروف ناول پر فلم بنائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باراک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں، ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں بنائے گی۔

سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی کمپنی پہلے ہی نیٹ فلیکس کیلئے دستاویزی فلمیں اور شوز تیار کر چکی ہے اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس ریلیز کی گئی ڈاکیومنٹری فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔باراک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی کی دستاویزی فلم ’امریکن فیکٹری‘ نے 2020 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا، مذکورہ ڈاکیومینٹری فلم امریکا میں کھولی گئی چینی کار کمپنی کے مسائل پر بنائی گئی تھی ،اب پروڈکشن کمپنی پاکستانی ناول نگار کے ناول سمیت دیگر کتابوں پر فلمیں بنانے سمیت نیٹ فلیکس کیلئے ویب سیریز بھی بنائے گی۔

(جاری ہے)

پروڈکشن کمپنی برطانوی نژاد پاکستانی ناول نگار محسن حامد کے 2017 کے ناول ’ایگزٹ ویسٹ‘ پر فلم بنائیگی، تاہم اسے کب تک ریلیز کیا جائیگا اس بارے ابھی کہنا مشک لہے۔۔محسن حامد کا ناول پناہ گزینوں کے مسائل پر مبنی ہے اور اسے باراک اوباما سمیت کئی عالمی رہنما اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2021 - 22:17:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :