آئمہ بیگ نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

ملک کی معروف گلوکارہ کا جلد اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2021 23:55

آئمہ بیگ نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2021ء) آئمہ بیگ نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا، ملک کی معروف گلوکارہ کا جلد اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے بالآخر اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کا نام بتا دیا ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شگری بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔ گلوکارہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ فی الحال اداکاری کے شعبہ میں دلچسپی نہیں رکھتیں، اس وقت ان کی ساری توجہ گلوکاری پر مرکوز ہے۔ گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔

(جاری ہے)

یہاں واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے ہی زبان زد عام ہیں۔ دونوں کی کئی مواقعوں پر ایک ساتھ لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکیں۔


شہباز شگری کچھ عرصہ قبل ہی آئمہ بیگ کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کر چکے، جبکہ اب گلوکارہ نے اپنے دوست سے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کے صارفین کی جانب سے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے حالیہ چند برسوں کے دوران آئمہ بیگ نے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ شہباز شگری پہلے بھی شادی کر چکے، تاہم ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 23:55:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :