انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی سے طے معاہدہ ختم کردیا

منگل 16 فروری 2021 17:05

انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی سے طے معاہدہ ختم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے سفیر ہونے کا معاہدہ ختم کردیا۔

(جاری ہے)

انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف کمپنیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے ایک خط لکھا ہے جس میں ترک اداکار نے پاکستانی کمپنی کے سفیر ہونے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انگین آلتان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمپنی کے مالک کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت کسی بھی شرائط پر عمل در آمدنہیں کیا۔ترک اداکار کی جانب سے خط میں کمپنی کے مالک (کاشف ضمیر) کے میڈیا کو د یئے گئے جھوٹے بیانات اور غلط معلومات پر بھی ناراضگی کا اظہار کیاگیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 17:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :