صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 67 برس کی ہوگئیں

ہفتہ 20 فروری 2021 12:32

صوفی گلوکارہ عابدہ  پروین 67 برس کی ہوگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2021ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 67 برس کی ہوگئیں ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابقعابدہ پروین پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکاروں میں سے ایک  ہیں ان کی گائیکی اور موسیقی نے انھیں دنیا بھر میں پہچان دی جس کے باعث انہیں صوفی موسیقی کی ملکہ  بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عابدہ پروین  کا غزل اور صوفیانہ کلام پڑھنے کا طریقہ سب سے جدا ہے انہوں نے  ممتازصوفی شعرا بابابلھے شاہ ،امیرخسرو،شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اوردیگر شعراءکے کلام   کو خوبصورت اندازمیں گا کر  پاکستان  سمیت پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ۔

واضح رہے کہ عابدہ پروین نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ عابدہ پروین کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں   انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور  ہلالِ امتیازسے نوازا گیا جبکہ بھارت کی بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈبھی دیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 12:32:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :