بگ باس 19 کے تجربے نے اندر سے توڑ دیا تھا، لوگ مجھے ذلیل کرکے ٹی آر پی بٹورنا چاہتے تھے، تانیہ متل

جمعہ 3 جولائی 2026 20:38

بگ باس 19 کے تجربے نے اندر سے توڑ دیا تھا، لوگ مجھے ذلیل کرکے ٹی آر پی بٹورنا چاہتے تھے، تانیہ متل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت اور رئیلٹی شو اسٹار تانیہ متل نے انکشاف کیا ہے کہ بگ باس19کے تجربے نے اندر سے توڑ دیا تھا ،وہ دوبارہ کبھی رئیلٹی شوز کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میںتانیہ نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ لوگ صرف میرے جذبات کا فائدہ اٹھا کر، مجھے بھڑکا کر اور ذلیل کر کے اپنے شوز کی ٹی آر پی بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں بالکل ضدی ہو چکی تھی، لیکن والدہ سنیتا متل نے ڈر کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے نئے رئیلٹی شو ماں ہے ناکیلئے ہامی بھری۔انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران جب والدہ کو بھی اسی تلخ ماحول کا سامنا کرنا پڑا تو شو چھوڑنا چاہتی تھی مگر والدہ نے ہمت ہارنے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ میری خاموشی کو کمزوری سمجھتے ہیں، مگر اب مجھے ٹرولرز کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میری زندگی کا مقصد بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ ایک کامیاب عورت کو ہضم نہیں کر پاتا، جب کوئی مرد مرسڈیز گاڑی میں باڈی گارڈز کے ساتھ گھومتا ہے تو کوئی سوال نہیں اٹھاتا، لیکن جب ایک عورت اپنے کاروبار اور باڈی گارڈز کے ساتھ نظر آتی ہے تو لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ اس کے باپ کا ہے یا کسی اور کا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب یہ بیان وائرل ہوا تو میرے فیملی گروپ میں دھماکہ ہو گیا اور سب اس لڑکے کے بارے میں پوچھنے لگے۔ میں اپنے ہونے والے شوہر کو گاڑیاں، گھر اور اس کا ہر خواب تحفے میں دینا چاہتی ہوں، بس کسی ایسے مضبوط مرد کا انتظار ہے جو ایک کامیاب عورت کو سنبھال سکے۔
وقت اشاعت : 03/07/2026 - 20:38:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :