عمران ہاشمی پاکستانی مہمان نوازی کے معترف

لاہور میں بڑی تعداد میں مداحوں نے استقبال کیا، غیر معمولی پذیرائی دی، بھارتی اداکار

جمعہ 3 جولائی 2026 20:38

عمران ہاشمی پاکستانی مہمان نوازی کے معترف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ میری فلم آوارہ پن پاکستان میں ریلیز ہوئی ،اس موقع پر ہم لاہور گئے جہاں ہمیں غیر معمولی پذیرائی اور پرتپاک استقبال ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروڈیوسر مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور گیا تھا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ہمارا استقبال کیا، جو ہمارے لئے حیران کن مگر خوش گوار تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری فلم کو جس انداز میں سراہا گیا وہ قابل ذکر تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کیلئے بہت زیادہ جوش و جذبہ پایا جاتا ہے ،لوگ ان فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/07/2026 - 20:38:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :