سکینہ سمو کی پرانی دلچسپ تصویر وائرل

منگل 23 فروری 2021 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔سکینہ سمو کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی ایک برسوں پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ان کی نوجوانی کی تصویر ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکینہ سمو کے سر پر ایک طوطا بیٹھا ہوا ہے اور وہ ڈرے بغیر مسکرا رہی ہیں۔سکینہ سمو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت عرصہ قبل سپین میں کہیں اپنے بچوں کے ساتھ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس تصویر میں اپنے بچوں کو بہلا رہی ہیں۔‘

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 23:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :