اظفر رحمن کا خواتین سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

ماضی میں متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر نام نہیں لینا چاہتا ، اداکار

منگل 23 فروری 2021 23:36

اظفر رحمن کا خواتین سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ویب شو ’ ’بائی دی وے‘ میں ’می ٹو‘ مہم پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اظفر رحمن نے کہا کہ مکمل طور پر ’می ٹو‘ مہم کی حمایت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔اداکار نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 23:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :