بالی ووڈ اداکارہ پریا پرکاش فلم کی شوٹنگ کے دوران زمین پر گر پڑیں

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں۔

(جاری ہے)

پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ایک سین میں انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گر گئیں۔سیٹ پر موجود افراد نے اداکارہ کو فوری طور پر اٹھایا اور خیریت دریافت کی جس پر پریا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ری ٹیک کیلئے تیار ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2021 - 11:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :