لیڈی گاگا کے مغوی کتوں کی باحفاظت واپسی

لیڈی گاگا نے اپنے نایاب کتوں کی باحفاظت واپسی کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا

اتوار 28 فروری 2021 10:20

لیڈی گاگا کے مغوی کتوں کی باحفاظت واپسی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا، جو اپنے گانوں اور پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے اغوا ہونے والے دو کتوں کو واپس لانے والے کو کروڑوں روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔اور اب لیڈی گاگا کے کتے باحفاظت انہیں واپس مل گئے ہیں جنہیں ایک خاتون نے پولیس تک پہنچایا تھا۔

چند روز قبل یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود لیڈی گاگا نے اپنے نایاب کتوں کی باحفاظت واپسی کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔لیڈی گاگا کے فرانسیسی نسل کے نایاب کتوں کو چند دن قبل ڈاکو، اداکارہ کے ملازم سے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکوئوں نے گلوکارہ کے کتے اس وقت ان کے ملازم سے چھینے جب لیڈی گاگا کا ملازم کتوں کو ٹہلانے اور سیر کرانے کے لیے گھر سے باہر نکلا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لیڈی گاگا کے 2 اعلیٰ نسل کے مہنگے ترین کتوں کوجی اور گستو کی واپسی ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی اپیل کے بعد ہوئی،لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان آفیسر مائیک لوپیز کے مطابق ایک خاتون نے ان کتوں کو باحفاظت پولیس اسٹیشن پہنچایا اور انہیں گلوکارہ کے نمائندوں کو دیدیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2021 - 10:20:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :