میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے، مہوش حیات

اتوار 28 فروری 2021 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات نے کہا ہے کہ میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصویر میں مہوش حیات رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا اور پورے چاند کا ایک لازوال عشق ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور مٴْسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگز ’FullMoonMagic‘ اور ’MyConstant‘ بھی استعمال کیے۔

وقت اشاعت : 28/02/2021 - 14:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :