صوفیانہ کلام میں امن اور بھائی چارے کا پیغام ہوتا ہے ‘ طاہر فریدی

پاکستان کے بارے میں جو منفی تاثر پھیلایا گیا وہ بالکل غلط ہے ‘امریکہ سے تعلق رکھنے والے نومسلم قوال کی گفتگو

منگل 2 مارچ 2021 11:59

صوفیانہ کلام میں امن اور بھائی چارے کا پیغام ہوتا ہے ‘ طاہر فریدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) امریکہ سے تعلق کھنے والے نومسلم قوال طاہرفریدی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام امن اوربھائی چارے کا پیغام دیتاہے اور ہمیں چاہیے کہ اس پیغا م کو دنیا کے سامنے پیش کریں ،اسلام تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں طاہر فریدی نے کہا کہ ہمارے انٹرنیشنل ٹور کا مقصدامن اورمحبت پر مبنی اس پیغا م کو عام کرناہے اور اس کے پہلے مرحلے میں ہم نے زندہ دلان لاہورکے شہر میں قوالی پیش کی جسے بہت پسند کیا گیا ۔

مجھے لاہورکی عوام نے جوعزت دی ہے وہ ہمیشہ یادرکھوںگا، یہاں کے لوگ فن اورفنکارسے بہت محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو منفی تاثر پھیلایا گیا وہ بالکل غلط ہے اور ہم دنیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 11:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :