امیتابھ بچن کی نئی فلم ’ چہرے ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

جمعہ 12 مارچ 2021 11:58

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’ چہرے ‘ کا پہلا ٹیزر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ’ چہرے ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’چہرے‘ کے جاری کردہ ٹیزر میں اداکار انوکپور اور عمران ہاشمی کے ڈائیلاگ شامل ہیں جوکہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافی کی روداد بیان کرتے ہیں جبکہ ٹیزر کے آخر میں امیتابھ بچن بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’تمھاری عدالتوں میں انصاف نہیں فیصلے ہوتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے بھی کچھ روز قبل فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں وہ عمران ہاشمی سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رومی جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’چہرہ‘ گزشتہ سال 30 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے فلم اب اگلے ماہ 9 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 12/03/2021 - 11:58:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :