اداکارہ وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کو گردہ عطیہ کرنے کی پیش کش کردی

بدھ 14 مئی 2014 17:18

اداکارہ وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کو گردہ عطیہ کرنے کی پیش کش کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) اداکارہ وینا ملک نےعبدالستارایدھی کو ان کی سماجی خدمات کے پیش نظر اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ ویناملک نے شوہر اسد بشیرخٹک کے ہمراہ ایدھی سینٹر جا کر عبدالستارایدھی کی عیادت کی اور ان جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، اس موقع پروینا ملک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان سے ملنے کی بہت خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگرعبدالستار ایدھی کی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کواپنا شعار بنالیا جائے تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے۔

وینا ملک نےکہا کہ وہ ملک میں صحت، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے منصوبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور حوالے سے ورلڈ ہیومن رائٹس کمیشن سےبات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ وینا ملک چند روز قبل ہی اپنے شوہر کے ہمراہ 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آئی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

وقت اشاعت : 14/05/2014 - 17:18:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :