شلپا شیٹھی دبئی میں بچوں کے ملبوسات کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

منگل 20 مئی 2014 13:51

شلپا شیٹھی دبئی میں بچوں کے ملبوسات کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی دبئی میں بچوں کے ملبوسات کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ کمپنی ”ایلیٹ“ کے مالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اداکار شلپا شیٹھی ان کے باقاعدہ صارفین میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی پسندیدگی نے انہیں مجبور کیا کہ وہ انہیں اس کمپنی کی ریڈیو پر تشہیر کا حصہ بنائیں۔ ان کے خیال میں اس سے ان کی کمپنی مزید مقبول ہوگی۔ اداکار ریڈیو پر اپنی آواز میں اس برانڈ کی تشہیر کریں گی جس کیلئے ان کی آواز ریکارڈ کر لی گئی ہے۔ اداکارہ نے سال 2011 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی، ان کا دو سالہ بیٹا ویان راج کندرا ہے۔

وقت اشاعت : 20/05/2014 - 13:51:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :