پاکستانی فلم وار نے امریکہ، دبئی اور دیگر ممالک کے بعد آسٹریلیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

ہفتہ 24 مئی 2014 15:57

پاکستانی فلم وار نے امریکہ، دبئی اور دیگر ممالک کے بعد آسٹریلیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دینے والی فلم وار نے امریکہ، دبئی اور دیگر ممالک کے بعد آسٹریلیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے مختلف شہروں کے نو سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران فلم نے پاکستانی 57 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پاکستانی فلموں کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل پاکستانی فلمیں عام نمائش کیلئے کبھی کبھار ہی آسٹریلیا میں پیش کی جاتی تھیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 15:57:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :