بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا مگر قسمت شوبز کے میدان میں لے آئی ‘ فیصل قریشی،جو شہرت مجھے شوبز سے ملی ہے وہ میرے لیے باعث اطمینان ہے ‘ نامور اداکار کی گفتگو

اتوار 25 مئی 2014 12:22

بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا مگر قسمت شوبز کے میدان میں لے آئی ‘ فیصل قریشی،جو شہرت مجھے شوبز سے ملی ہے وہ میرے لیے باعث اطمینان ہے ‘ نامور اداکار کی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کے میدان میں لے آئی ، آج بھی دل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی خواہش مچلتی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو شہرت مجھے شوبز سے ملی ہے وہ میرے لیے باعث اطمینان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو تھوڑے پر صبر کرنا چاہیے خدا نے میرے لیے جو بھی کیا وہ اچھا ہے اور میں اسی پر شکر ادا کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ لاہور ٹی وی سے مجھے پہچان ملی اور کراچی ٹی وی سے شہرت ملی ۔ دونوں شہر میرے لیے خوش بختی کا باعث ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/05/2014 - 12:22:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :