انڈین فوجی کی کہانی پاکستانی سینما پر

جمعرات 5 جون 2014 12:45

انڈین فوجی کی کہانی پاکستانی سینما پر

ہندوستانی فلموں کا پاکستانی سینماؤں میں ریلیز ہونا ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے،لیکن اب انڈین فلم 'ہولی ڈے' کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت ملنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ بولی وڈ فلموں کے لیے سرحد کے دونوں جانب حالات نہایت سازگار ہیں۔ لیڈنگ اداکاروں اکشے کمار اور سوناکشی سنھا کی یہ فلم 6جون کو پاکستان اورانڈیا کےسینماؤں میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کے ڈائریکٹر اے موروگاڈوس ہیں۔ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی آرمی افسر کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ویپول شاہ کا کہنا ہے کہ'' اس فلم کی ریلیز سے دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔عام رجحان یہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ انڈیا آکر اپنے فن کے جوہر دکھاتا ہے، لیکن یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ ہندوستانی آرمی افسر کی کہانی پر مبنی ایک انڈین فلم پاکستانی میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف تعلقات میں بہتری بلکہ بزنس میں اضافے کے لیے بھی بہترین ہے۔ میں دونوں ممالک کو اس فلم کی ریلیز کے فیصلے پر مبارک باد دیتا ہوں۔'' اندرونی ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے سنسر بورڈ ممبران کی جانب سے فلم کے کچھ مناظر کو ایڈٹ کردیا گیا ہے،تاکہ اسے بغیر کسی مسئلے کے پاکستان میںریلیز کیا جا سکے۔

اکشے کمار پاکستان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، لیکن فلم کی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں اس کی ریلیز کے حوالے سے کچھ خدشات پائے جاتے تھے،جو اب دور ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2014 - 12:45:40

Rlated Stars :