انڈین فوجی کی کہانی پاکستانی سینما پر
جمعرات 5 جون 2014 12:45
ہندوستانی فلموں کا پاکستانی سینماؤں میں ریلیز ہونا ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے،لیکن اب انڈین فلم 'ہولی ڈے' کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت ملنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ بولی وڈ فلموں کے لیے سرحد کے دونوں جانب حالات نہایت سازگار ہیں۔ لیڈنگ اداکاروں اکشے کمار اور سوناکشی سنھا کی یہ فلم 6جون کو پاکستان اورانڈیا کےسینماؤں میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کے ڈائریکٹر اے موروگاڈوس ہیں۔ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی آرمی افسر کے گرد گھومتی ہے۔فلم کے پروڈیوسر ویپول شاہ کا کہنا ہے کہ'' اس فلم کی ریلیز سے دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔عام رجحان یہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ انڈیا آکر اپنے فن کے جوہر دکھاتا ہے، لیکن یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ ہندوستانی آرمی افسر کی کہانی پر مبنی ایک انڈین فلم پاکستانی میں ریلیز کی جائے گی۔
(جاری ہے)
اکشے کمار پاکستان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، لیکن فلم کی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں اس کی ریلیز کے حوالے سے کچھ خدشات پائے جاتے تھے،جو اب دور ہو چکے ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان
-
موت کی دھمکیاں بھی سلمان خان کو طے شدہ پروگرام سے نہ روک سکیں
-
جیکولین فرنینڈس نے عائزہ خان کا جوڑا پہن لیا
-
فہد مصطفی کی ماں کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، عتیقہ اوڈھو
-
کرینہ کپور کا سیاہ جوڑے میں حسن آسمان سے باتیں کرنے لگا
-
چھ ماہ تک آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا، ودیا بالن کا انکشاف
-
اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
آبھیشیک بچن : بالی ووڈ کی امیرترین شخصیات میں شامل
-
اداکار قوی خان کا 92 واں یوم پیدائش 13 نومبر کو منایا جائے گا
-
ابھیشیک بچن کی نئی فلم 22نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، پوسٹر شیئر
-
فردوس جمال کی شادی کے 35 سال بعد طلاق کی تردید
-
نمرت کور نے ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.