شردھا کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

جمعرات 5 جون 2014 14:30

شردھا کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ایک ولن کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ فلم کے ٹریلر کو پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد نے پسند کر لیا۔

(جاری ہے)

رومانوی سنسنی خیز فلم ایک ولن کی کہانی نوجوان جوڑے کی ہے جن کی محبت اچانک ایک نیا رخ اختیار کرتی ہے اور فلم کی کہانی مار دھاڑ میں بدل جاتی ہے۔ شردھا کپور اور سدھارت ملہوترا کی اس فلم کے ٹریلر کو پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد پسند کر چکے ہیں۔ ایک ولن کے گانے بھی شائقین میں مقبول ہیں۔ پچیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم 27جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 05/06/2014 - 14:30:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :