امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 5 جون 2014 15:41

امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، امیتابھ نے فیس بک پر ایک کروڑ 30 لاکھ جب کہ ٹویٹر پر 90 لاکھ فالوووز مکمل ہونے پر چاہنے والوں کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کے لئے 2012 میں فیس بک پیچ بنایا تھا۔ شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 79 لاکھ ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2014 - 15:41:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :