گلوکاری کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے سالوںلگ جاتے ہیں ‘ سائرہ نسیم

یہ پارٹ ٹائم کام نہیں جب چاہا اٹھ کر گالیا ، گھنٹوں ریاضت کرنا پڑتی ہے ‘انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 14 اپریل 2021 11:39

گلوکاری کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے سالوںلگ جاتے ہیں ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج کل جو سوشل میڈیا پر آجائے وہی گلوکار بن جاتا ہے لیکن حقیقت میں گلوکاری انتہائی مشکل کام ہے ،موسیقی کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے سالوںلگ جاتے ہیں تب جا کر کوئی گلوکار اس پر دسترس حاصل کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںسائرہ نسیم نے کہا کہ میں ہر موقع پر یہ کہتی ہوں کہ موسیقی ہرگز پارٹ ٹائم کام نہیں ہے کہ جب چاہا اٹھ کر گا لیا بلکہ اس کے لئے وقت دینا پڑتا ہے ۔

گلوکاری سیکھنے کے لئے اوراپنی آوازمیں پختگی لانے کے لئے گھنٹوں ریاضت درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاتو ہر کوئی لیتا ہے حقیقت میں گلوکاری کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور جو لوگ موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ آج تک جتنابھی کام کیا ہے اس میں معیار میں کمی نہیں آنے دی اور جب تک گاتی رہوں گی یہ سلسلہ برقراررہے گا۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 11:39:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :