فلم انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، اچھی خان

پیر 19 اپریل 2021 21:14

فلم انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، اچھی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کیلئے موجودہ حالات میں سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اچھی خان نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سنیما تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی۔

سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔رواں برس نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں کی کامیابی کے لئے پر امید ہوں۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 21:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :