سلمان اور کرینہ کپور ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے

جمعرات 19 جون 2014 14:00

سلمان اور کرینہ کپور ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جون 2014ء) بالی ووڈ کے ادا کار سلمان خان اور کر ینہ کپور خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر نگے۔

(جاری ہے)

باڈی گارڈ جیسی سپر ہٹ فلم دینے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جوہر کی آنے والی نئی فلم شدھی میں ایک دوسرے کے ہیرو ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ کرینہ کپور کرن جوہر کی فلموں میں کام کر تی ہی رہتی ہیں تاہم سلمان خان بطور ِہیرو پہلی مرتبہ اپنے فلمی کیرئیرمیں کرن جوہر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس فلم میں سلمان سے پہلے ریتک روشن کو کر ینا کے مدِ مقابل سائن کیا گیا تھا تاہم ریتک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/06/2014 - 14:00:56

Rlated Stars :