صبور علی اور علی انصاری منگنی کی تقریب میں آبدیدہ ہو گئے

اداکارہ صبورعلی منگنی کے موقع پر مرحومہ والدہ اور اداکار علی انصاری مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

منگل 4 مئی 2021 12:59

صبور علی اور علی انصاری منگنی کی تقریب میں آبدیدہ ہو گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے منگنی کی تقریب کے جذباتی لمحات سے مداحوں کو ا?گاہ کردیا۔صبور منگنی کی تقریب میں مرحومہ والدہ کو یاد کرتی رہیں جبکہ علی انصاری تقریب کے کسی بھی لمحے میں اپنے مرحوم والد کو نہیں بھولے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صبور کی ا?بدیدہ ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس تصویر کی قیمت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی ا?نکھوں سے گرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کررہی ہے ، اور دل ہی دل میں مجھے اپنے والد کی یاد آرہی تھی۔

علی انصاری نے لکھا کہ ہماری خواہش تھی کہ وہ دونوں بھی ہمارے اس بڑے دن ہماری خوشیوں میں شامل ہوتے لیکن یقیناً وہ کہیں دور ہماری خوشیوں میں شامل ہوں گے اور ہمیں دیکھ کر مسکرا رہے ہوں گے ۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے چاہنے والوں کی قدر کریں، اٴْن کے ساتھ وقت گزاریں۔واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
وقت اشاعت : 04/05/2021 - 12:59:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :