لوگوں کی مدد و تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا، سلمان خان

سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم’ ’رادھے‘‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کردیا

جمعرات 6 مئی 2021 12:38

لوگوں کی مدد و تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام اکائونٹ پر سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا اور ساتھ لکھا کہ انسانوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔سلمان خان نے اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ نفرت کو ختم کریں۔سلمان خان کی پو سٹ کو 1.7 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ سے حاصل ٓامدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2021 - 12:38:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :