جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کرونگی، بیلا حدید

آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے، آپ کیلئے روتی بھی ہوں، تکلیف میں ہوں،فلسطینی نژاد امریکی ماڈل

اتوار 16 مئی 2021 17:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے ماضی میں فلسطین کے حق میں ہونیوالے مظاہرے میں شرکت کی تصویر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی۔میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے، آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔بیلا حدید نے لکھا کہ اپنے بچوں اور اہلیہ کو دوبارہ گلے نہ لگانے کی اس باپ کی تکلیف اور اس ماں کا درد جو اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی دفن کردے۔کاش میں آپ کی تکلیف دور کرسکتی۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔ آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :