زندگی میں ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں ،بطور انسان میرے سے بھی بہت غلطیاں ہوئیں ‘ گلوکارہ عینی

پیر 30 جون 2014 16:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور بطور انسان میرے سے بھی بہت غلطیاں ہوئیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب مجھ میں زیادہ شعور پیدا ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ عینی نے کہا کہ بنائے جانے والے رشتوں کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی مگر خدا نے آپ کے لئے جو رشتے بنا ئے ہیں وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں ماضی کو بھول کر اپنی آنیوالی زندگی کا ہر فیصلہ اور قدم سوچ سمجھ کر اٹھاؤں گی اور مجھے امید ہے کہ خدا میرے لیے بہتر کرے گا ۔

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 16:33:31

Rlated Stars :