کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بینگ بینگ‘ کے لئے اپنی جیب سے ایک کروڑ میں 2 جوڑے خرید لئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بینگ بینگ‘ کے لئے اپنی جیب سے ایک کروڑ میں 2 جوڑے خرید لئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بینگ بینگ‘ کے ہدایت کار نے ڈریس ڈیزائنر انیتا شروف اداجانیہ سے فلم کی شوٹنگ کیلئے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تاہم جو سوٹس تیار کئے گئے وہ فلم کے معیار کے مطابق نہیں تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بینگ بینگ کی ہدایت کار ٹیم نے گریون میگویل کو فلم کے لئے 2 مزید جوڑے تیار کرنے کاکہا۔گریون میگویل نے فلم کیلئے 2 گاوٴن تیار کئے اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر ڈالا تاہم بینگ بینگ کی پروڈکشن ٹیم نے یہ کہہ کر جوڑے لینے سے انکار کر دیا کہ اتنی زیادہ قیمت ادا نہیں کی جا سکتی جس پر کترینہ کیف معاملے کو سلجھانے کیلئے میدان میں آ گئیں اور کہا کہ وہ اپنی فلم میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتی اس لئے یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 18:31:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :