آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے پارلیمنٹرینزاور فنکاروں کی کرکٹ ٹیمیں میچ کھیلیں گی،حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹار شان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کریں گے

اتوار 6 جولائی 2014 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق میچ میں حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران گورائیہ سے میچ کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلیے ملاقات بھی کی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حمزہ شہباز نے پارلیمنٹیرینز کوٹیم میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے جبکہ شان نے بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی ٹیم میں شامل فنکاروں سے رابطہ کرلیا ہے، میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روزمیں متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 06/07/2014 - 16:00:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :