اداکارہ صنم چوہدری کو بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا‘ آغا علی

اداکارہ صنم چوہدری ایک بیٹے کی ماں ہیں اور شادی کے بعد سے بیرونِ ملک مقیم ہیں

منگل 15 جون 2021 13:17

اداکارہ صنم چوہدری کو بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا‘ آغا علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اداکار و میزبان آغا علی نے ایک شو کے دوران بتایا کہ اداکارہ صنم چوہدری کو بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا۔ایک شو میں آغا علی اور حنا الطاف ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

وجاہت رؤف نے آغا سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا سوال سن کر اداکار سوچ میں پڑگئے تاہم کچھ منٹ بعد آغا نے جواب دیا کہ ہاں واقعی بہت فرق ہے، صنم چوہدری کو میک اپ کے بغیر پہچاننا مشکل ہے، ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ صنم میری بہت اچھی دوست ہے تو برائے مہربانی برا مت ماننا۔

دوسری جانب وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کا کہنا تھا کہ صنم خود بھی اس بات کا اعتراف کرتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری ایک بیٹے کی ماں ہیں اور شادی کے بعد سے بیرونِ ملک مقیم ہیں جب کہ فی الحال انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :