فیروزخان کی غمگین شاعری پر مداحوں کی واہ واہ

پیر 21 جون 2021 19:03

فیروزخان کی غمگین شاعری پر مداحوں کی واہ واہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان کے معروف فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک غمگین شعر لکھا گیا ہے جسے پڑھنے کے بعد مداح داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر فیروزخان نے اپنی نئی پوسٹ میں ایک غمگین، دل کو چھو لینے والا شعر لکھا ہے۔

(جاری ہے)

فیروز خان نے لکھا ہے کہ ’درد اتنا ہے کے ہر رگ میں ہے محشر برپا، اور سکون ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے۔‘فیروز خان کے اس شعر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر بھی کافی اداس اور اٴْن کی آنکھیں بھی غمگین نظر آ رہی ہیں۔فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے اٴْن کی اس پوسٹ پر داد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اٴْن کے چند مداح اٴْن کے شعر کے بدلے میں شعر و شاعری سے بھی جواب دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 19:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :