علیزے شاہ کی آنکھیں اور ان کا گورا رنگ پسند ہے،یاسر نواز

خود میں کچھ پسند نہیں خود کو شیشے میں دیکھ کر سوچتی ہوں چہرے کا زاویہ ٹھیک نہیں ہے، علیزے شاہ

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاسر نواز نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ علیزے شاہ کی آنکھیں اور ان کا گورا رنگ پسند ہے۔ انسٹا گرام پر علیزے شاہ، اداکار نعمان سمی اور یاسر نواز کی ایک مختصر سی ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تینوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شریک ہیں۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے علیزے شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں خود میں کیا سب سے زیادہ پسند ہے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے کہاکہ انہیں خود میں کچھ بھی پسند نہیں ہے، وہ خود ہی خود کو شیشے میں دیکھ کر سوچتی رہتی ہیں کہ ان کے چہرے کا یہ زاویہ ٹھیک نہیں ہے، انہیں خود میں بہت سارے نقص نظر آ تے ہیں۔

(جاری ہے)

علیزے شاہ نے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ ان کی ناک تھوڑی اور لمبی ہوتی یا اور پتلی ہوتی، ان کی آنکھیں تھوڑی اور بڑی ہوتیں۔

دوران شو کی میزبان کی جانب سے علیزے شاہ کے قریبی دوست نعمان سمی سے پوچھا گیا کہ انہیں علیزے شاہ میں کیا پسند ہی جس کا جواب دیتے ہوئے نعمان سمی نے کہاکہ انہیں علیزے شاہ کی آنکھیں بہت پسند ہیں، علیزے کی آنکھیں بڑی بڑی اور بہت بولنے والی آنکھیں ہیں۔اس دوران یاسر نواز سے بھی یہی سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں علیزے شاہ کی آنکھیں اور صاف رنگت بہت پسند ہے، وہ چھوٹی عمر کی سب ہی لڑکیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میک اپ یا فیشل وغیر نہ کیا کریں تا کہ ان کی جلد بھی علیزے شاہ جیسی تروتازہ اور رنگت صاف رہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :