کیپٹن نوید کے خاندان سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں، میرا
پیر 14 جولائی 2014 00:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کیپٹن نوید پرویز اور اس کے کسی فیملی ممبر سے کوئی رابطہ اور تعلق نہیں ہے ۔جہاں تک بات تھیٹر کی ہے تووہ میرا ٹارگٹ نہیںِ ، میں نے اسپتال بنانے کے نیک مقصد کے لیے تھیٹر پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی ایک فلم کی ڈائریکشن بھی دوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے گزشتہ روزتماثیل تھیٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پرپروڈیوسرقیصرثنا اللہ خان اورراجا شہزاد قمر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
میرا نے کہا کہ میں اپنے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی ہوں اس لیے تھیٹر پر آئی ہوں‘ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اداکارہ کو مجھ سے خائف ہونے کی ضرورت ہے ۔نرگس بہت اچھی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم اور تھیٹر دونوں جگہ پر کامیابی حاصل کی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عید سے شروع ہونے والا میرا ڈرامہ فیملیز کو تھیٹر پر واپس لانے میں ضرور کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ اور راجہ شہزاد نے کہا کہ تماثیل تھیٹر کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لیے 70لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ شائقین ایک بار یہاں ضرور ڈرامہ دیکھیں انھیں فرق واضح طور پر معلوم ہو جائے گا۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Faizan Khawaja
Taryn Manning
Divya Dutta
Soha Ali Khan
Quratulain Balouch
Tanushree Dutta
Jenna Dewan Tatum
Pritam Chakraborty
Seth Rogen
Halle Berry
Melissa Joan Hart
Sonu Sood
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی