سلمان خان نے کوئی فلیٹ تحفے میں نہیں دیا، جیکولین فرنینڈس
منگل 15 جولائی 2014 14:37
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے انھیں تحفہ میں فلیٹ دیئے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں جیکلین فرنینڈس نے سلمان خان کی جانب سے فلیٹ تحفے میں دیئے جانے کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر دبنگ اداکار نے مجھے کوئی فلیٹ تحفے میں دیا ہے تو بتایا جائے کہ وہ کہاں ہے؟ جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ میرے پاس اب تک جو بھی جمع خرچ ہے اُس سے میں صرف ایک گاڑی ہی خرید سکی ہوں جب کہ گھر کی خواہش اب بھی پوری ہونا باقی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اِس طرح کی افواہیں میری محنت کو ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔
(جاری ہے)
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اِس طرح کی افواہوں پر تو حیرت ہو ہی رہی ہے مگر اس سے بھی زیادہ حیرت اِس بات پر ہے کہ لوگ اِن افواہوں پر یقین بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ سلمان خان نے ممبئی کے پوش علاقے میں اپنی نئی آنے والی فلم ’کک‘ کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک فلیٹ تحفہ کے طور پر دیا ہے۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Riteish Deshmukh
Abida baig
Lily Collins
Shia LaBeouf
Kate Bosworth
Lindy Booth
Nabeel
Arshad Warsi
Sofía Vergara
Alison Brie
Zara Sheikh
Aishwarya Arjun
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا