سلمان خان عامر اور کنگ خان پر بازی لے گئے

جمعرات 17 جولائی 2014 15:12

سلمان خان عامر اور کنگ خان پر بازی لے گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء) بالی ووڈ سپر سٹار نے ایک ساتھ چھ نئی فلموں کے معاہدوں پر دستخط کر دئیے ،کرینہ اور سونم ہیروئنز ہوں گی ھارتی اداکار سلمان خان نے کنگ خان اور عامر خان کو مات دیتے ہوئے چھ نئی فلموں کے معاہدے کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ہدایت کار کرن جوہر اور ادیتہ چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔سلمان خان کی نئی آنے والی فلموں میں شدھی، بجرنگی بھائی جان،پریم رتن دھن پائو ،نو انٹری میں انٹری ،سلطان اور ایک اور نئی فلم شامل ہے جس کا نام ابھی فائنل نہیں ہوسکا۔دوسری طرف عامر خان کے پاس صرف ایک فلم ہے جس کا نام پی کے ہے ،اس فلم کی ڈائریکشن کرن جوہر نے دی ہے اور اسے کرسمس پر ریلیز کیا جائے گا -

وقت اشاعت : 17/07/2014 - 15:12:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :