’’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘‘کو پسند کرنے پرمداحوں کا شکر گزارہوں، فرحان سعید

تمام سٴْننے والوں ،مداحوں کو ایک ساتھ موسیقی کے سحر میں مبتلا کرنا اعزاز ہے، گلوکار

پیر 26 جولائی 2021 22:49

’’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘‘کو پسند کرنے پرمداحوں کا شکر گزارہوں، فرحان سعید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والے رومانوی گانے ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘کی کامیابی پر فرحان سعید مداحوں کے محبت کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ کی کامیابی اور اسے سراہائے جانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئے گانے (نہ چھیڑ ملنگاں نوں) کو جتنا پسند کیا جارہا ہے اس پر اتنا خوش ہوں کہ آپ لوگوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کا جتنا بھی مشکور ہوں کم ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنے تمام سٴْننے والوں اور مداحوں کو ایک ساتھ موسیقی کے سحر میں مبتلا کرنا اعزاز ہے۔‘

وقت اشاعت : 26/07/2021 - 22:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :