مہوش حیات نے مداحوں کی نہ مانتے ہوئے بال چھوٹے کروالیے

اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا

منگل 24 اگست 2021 13:14

مہوش حیات نے مداحوں کی نہ مانتے ہوئے بال چھوٹے کروالیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کی نہ مانتے ہوئے بال چھوٹے کروالیے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لٴْک دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔انہوں نے لکھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کے ٹوئٹ پر ان کے مداح اٴْن کے نئے لٴْک کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2021 - 13:14:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :