عالیہ کو اپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کا اختیار ہے، مہیش بھٹ

اتوار 3 اگست 2014 14:56

عالیہ کو اپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کا اختیار ہے، مہیش بھٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) بالی وڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میری بیٹی عالیہ بھٹ کواپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کااختیارحاصل ہے۔ بھارت کے معروف لمساز مہیش بھٹ نےکہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے اپنی تمام عمربالی وڈ کے نام وقف کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی بیٹی عالیہ ایک پڑھی لکھی اورسمجھدارلڑکی ہے۔ فلم انڈسٹری میں اس نے قدم رکھا اوراپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنا منفرد نام اورمقام بنایا ہے۔ اس لیے میں نے کبھی اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ لیکن جہاں بھی اس کومیری رہنمائی اوررائے کی ضرورت پیش آتی ہے تومیں اس کواپنی سمجھ کے مطابق بہترمشورہ دیتا ہوں۔جس سے اس کوفائدہ پہنچتا ہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2014 - 14:56:14

Rlated Stars :