ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہوں ، یشما گِل

کبھی ماہرہ کیساتھ کام نہیں کیا لیکن سنا ہے ان کی جلد اتنی اچھی ہے انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، اداکارہ

ہفتہ 28 اگست 2021 14:19

ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہوں ، یشما گِل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہیں۔ایک ویب چینل کو انٹرویو میں میزبان نے یشما گِل کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں انہیں مختلف شخصیات کے نام دیئے گئے اور پوچھا گیا کہ اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک شخصیت بننے کا موقع ملا تو آپ کیا کریں گی ۔

(جاری ہے)

میزبان نے سب سے پہلے یشما گِل کو ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کا نام دیا اور پوچھا کہ اگر آپ ماہرہ خان بنیں تو سب سے پہلے کیا کریں گی ۔یشما گِل نے کہا کہ ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں اور میں سب سے پہلے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہوں گی کہ انہوں نے کس طرح خود کو اتنا حسین رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کی جلد اتنی اچھی ہے کہ انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ ماہرہ خان بہت نرم مزاج اور پرسکون خاتون ہیں اور ان کا اخلاق ان کے چہرے پر خوبصورتی کی صورت میں نظر آتا ہے۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 14:19:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :