نعمان اعجاز نے شعیب اختر کو ’حقیقی سٹار‘ قرار دیدیا

حقیقی ستارے کیساتھ ہونے پر مجھے فخر ہے،اللہ شعیب کو مزید کامیابیوں اور نعمتوں سے نوازے، اداکار

جمعرات 9 ستمبر 2021 22:10

نعمان اعجاز نے شعیب اختر کو ’حقیقی سٹار‘ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دے دیا۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اٴْن کے ہمراہ شعیب اختر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز کے پروگرام کی ہے جہاں شعیب اختر نے بطور مہمان شرکت کی جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی بینائی کمزور ہونے لگتی ہے اور لوگوں کے ذریعے آپ کے دیکھنے کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے تو آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں‘۔اداکار نے شعیب اختر کے حوالے سے لکھا کہ ’حقیقی ستارے کے ساتھ ہونے پر مجھے فخر ہے‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ! شعیب اختر کو مزید کامیابیوں اور نعمتوں سے نوازے‘۔
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 22:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :