سلمان خان کی فلم ”کک“ کی کمائی 200 کروڑکی حد پارکرگئی،ماہرین کے مطابق ”کک“ نے ریلیز ہونے کے 11 دن میں ہی 200 کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا تھا

اتوار 10 اگست 2014 12:15

سلمان خان کی فلم ”کک“ کی کمائی 200 کروڑکی حد پارکرگئی،ماہرین کے مطابق ”کک“ نے ریلیز ہونے کے 11 دن میں ہی 200 کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا تھا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) سلمان خان کی فلم ”کک“ کی کمائی 200 کروڑ روپے کے پار چلی گئی ہے۔فلمی بازار کے ماہرین کے مطابق ”کک“ نے ریلیز ہونے کے 11 دن میں ہی 200 کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے عامر خان کی ’دھوم 3‘ اور’تھری ایڈیٹس‘، شاہ رخ خان کی ’چینّئی ایکسپریس‘ اور ریتک روشن کی ’کرش -3‘ جیسی فلمیں بھی 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں۔’دھوم -3‘ نے نو دنوں میں، ’کرش -3‘ نے 10 دنوں میں، ’چینئی ایکسپریس‘ نے 15 دنوں میں اور ’تھری ایڈیٹس‘ نے 70 دنوں میں 200 کروڑ روپے کی آمدن کا ہندسہ پار کیا تھا۔سلمان خان کو ان کے مداح ’بھائی‘ بھی کہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 12:15:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :